پرویز مشرف کیس: حکومت شوکت عزیز کے خلاف کارروائی کے لیئے تیار

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران حکومت نے شوکت عزیز کے خلاف کارروائی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔


جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم پیش ہوئے، انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے سابق صدر توفیق آصف اس کیس میں براہ راست متاثر نہیں ہیں ۔


وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس میں جواب داخل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔


عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس اکتوبر تک ملتوی کردی اور حکم دیا کہ انیس اکتوبر سے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔



پرویز مشرف کیس: حکومت شوکت عزیز کے خلاف کارروائی کے لیئے تیار
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment