تیل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں کم از کم پندرہ روپے فی لیٹر کمی لانے کی اپوزیشن کی لائی گئی قرار داد منظور کرلی۔


تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عوام اطمینان رکھیں ہم اپنے بچوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔


اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدار ت میں ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں سفارش کی گئی کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں کم از کم پندرہ روپے فی لیٹر کمی لائی جائے۔


اسمبلی نے ہرنائی اور زیارت میں سڑکوں کی جدید خطوط پر تعمیر کے لئے انہیں این ایچ اے کے سپرد کرنے اور کیسکو حکام کی جانب سے منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق حکومتی اراکین کی لائی گئی دو الگ الگ قرار دادیں بھی منظور کرلیں۔


نیشنل پارٹی کی رکن یاسمین لہڑی کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق پیش کی جانے والی تحریک التواء وزیر اعلی اور صوبائی وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر واپس لے لی گئی۔


تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تحفظ دیں گے۔


اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ مل کر لڑی جائے گی ، اسمبلی کا اجلاس 15 فروری تک ملتوی کردیا گیا.



تیل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment