اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اس موقع پر ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔


سرفراز بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل حبیب جالب کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزید سیاسی رہنماوٴں کو نشانہ بنانے کی سازش ہورہی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جتنے بھی الزامات لگائے جارہے تھے۔


انھوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے بعد وہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوگئے ہیں، راء اور دیگر غیر ملکی ایجنسیاں ملک اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیوں میں ملوث ہیں، اور بلوچ کو قوم کو لڑیا جارہا ہے۔



اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment